عالمی یوم القدس کے حوالہ سے تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + ویڈیو


عالمی یوم القدس کے حوالہ سے تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + ویڈیو

فلسطینی عوام اور قدس کے مسئلہ پر عالمی توجہ کی نئی لہر ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے شروع ہوئی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی سے بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں نئے سیاسی کلچر کا اضافہ ہوا جس کی بنیاد قبضے کی نفی اور سامراج کے مقابل دنیا کے مظلومین کی حمایت تھی۔

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دنیا کے مظلوموں کی حمایت خصوصا فلسطینی عوام کی حمایت ہمیشہ ایران کے ایجنڈے میں شامل رہی ہے۔

اسلامی انقلاب کے ابتدائی مہینوں میں ہی اگست 1979 کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کا نام دیا اور اسی بنا پر گزشتہ تین عشروں سے زائد کے عرصے میں عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

جس طرح پاکستان کی خارجہ پالیسی غاصب صہیونی ریاست کے خلاف کلیئرکٹ پالیسی رکھتی ہے۔

اسی طرح پاکستان کے عوام بھی مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری