آل سعود کا جھوٹا دعویٰ: ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے، وہاں ان کے کچھ حقوق نہیں


آل سعود کا جھوٹا دعویٰ: ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے، وہاں ان کے کچھ حقوق نہیں

آل سعود کا دعوی ہے کہ ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور وہاں اہل سنت حضرات کے لئے مساجد تک موجود نہیں ہیں تاہم دلائل ثابت کرتے ہیں کہ ایران میں شیعہ اور سنی حضرات بھائیوں کی طرح مل کر رہتے ہیں۔

ایران میں اہل سنت کے مقام کے نام سے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک سلسلہ وار خبر شائع کرنا شروع کی ہے جس میں ابهی تک اہل سنت مکتبہ فکر کے مختلف علماء کے نظریات شائع ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہم ایسے موضوعات کی اشاعت کا بھی آغاز کر رہے ہیں جن سے دنیا کو معلوم ہوگا کہ ایران میں شیعہ اور سنی حضرات بھائیوں کی طرح مل کر رہتے ہیں۔

اس طرح سے ہم آل سعود کا بےبنیاد پروپیگنڈا بھی ناکام کریں گے کہ ایران میں اہل سنت پر ظلم ہو رہا ہے اور ایران میں ان کے کچھ حقوق نہیں ہیں۔  

آل سعود کے دعوے کے مطابق ایران میں اہل سنت حضرات کے لئے مساجد موجود نہیں ہیں۔

تاہم لیکن ایرانی سرکاری رپورٹ کے مطابق ایران میں ہر 500 اہل سنت حضرات کے لئے 1 مسجد موجود ہے، جبکہ دوسری جانب ہر 1000 شیعہ حضرات کے لئے 1 مسجد ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری