مجلس وحدت مسلمین کا پاراچنار دھماکے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان


مجلس وحدت مسلمین کا پاراچنار دھماکے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار میں پچاس سے زائد شہادتوں پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار میں پچاس سے زائد شہادتوں پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے.
 ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تین دن پورے ملک میں یوم سوگ منایا جائے گا.

ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات میں سیاہ پٹیاں باندھ کر ملک گیر احتجاج کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ہماری نسل کشی جاری ہے, ہم اس ظلم وبربریت پر خاموش نہیں رہینگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری