عالمی یوم القدس پر صنعاء میں عظیم الشان ریلی

عالمی یوم القدس پر صنعاء میں عظیم الشان ریلی

یمنی عوام نے صنعاء میں عالمی یوم القدس کے موقع پر پرشکوہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نماز جمعہ کے بعد ہزاروں یمنی عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر عظیم الشان ریلی نکالی۔

اس ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا گیا تھا کہ تجاوز اور فلسطین کے محاصرہ کے باوجود فلسطین ہمارا مسئلہ ہے اور قدس ہمارے جہاد اور مزاحمت کا باعث ہے۔

اس مظاہرے کی ابتداء تلاوت کلام پاک اور یمن کے قومی ترانے کے ساتھ ہوئی۔

اس مظاہرے میں امریکہ مردہ باد، اسرائیل کینسر ہے، یوم القدس میں آئے ہیں قدس تیری حمایت کو، جیسے نعرے بلند کئے گئے۔  

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری