برطانیہ: عرب ممالک قطر پر عائد پابندیاں ختم کردیں


برطانیہ: عرب ممالک قطر پر عائد پابندیاں ختم کردیں

برطانوی وزیر خارجہ نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ قطر پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کی خاطر اپنے اختلافات میں کمی لائیں۔

انہوں نے خلیج تعاون کونسل سے جلد از جلد قطر کے شہریوں کی زندگی کو مفلوج کرنے والی پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قطر کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کو جلد ختم کریں۔

مصر، سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے دو ہفتے قبل قطر سے اپنے سفارتی تعلقت ختم کر لئے تھے۔

ان ممالک نے قطر پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگایا تھا، جس کے جواب میں قطر نے کہا تھا کہ یہ ممالک قطر کی خود مختاری کے دشمن ہیں اور قطر کسی کے حکم کا پابند نہیں ہے، وہ اپنے استقلال ور خودمختاری کو ترجیح دے گا۔

قطر اور ان ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور قطر کے لئے ان ممالک کی فضائی اور بحری سرحدوں کو بند کئے جانے کے بعد کویت نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے صلح کی کوششیں کی تھیں جو ناکام رہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری