قاسمی: دہشتگردوں نے پاکستان میں صیہونیوں سے اپنے تعلقات کو ظاہر کر دیا ہے


قاسمی: دہشتگردوں نے پاکستان میں صیہونیوں سے اپنے تعلقات کو ظاہر کر دیا ہے

دہشتگردوں نے صیہونی عزائم کی تکمیل کے لئے روزہ دار پاکستانیوں کو ان کے خون میں نہلا دیا جس سے اس ملک میں دہشتگردوں اور صیہونیوں کے تعلقات کا انکشاف ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے سرحدی علاقے پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اس خونین سانحے کے متاثرین اور پاکستانی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن عالم اسلام فلسطینی ارمانوں کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے خلاف اپنے اتحاد اور یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے، دہشتگردوں نے صیہونی عزائم کی تکمیل کے لئے روزہ دار پاکستانیوں کو ان کے خون میں نہلاتے ہوئے غاصب صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو آشکار کر دیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری