موصل میں نابود ہوتا ہوا داعش/ داہنی پٹی پر واقع شمعون چرچ کی آزادی


موصل میں نابود ہوتا ہوا داعش/ داہنی پٹی پر واقع شمعون چرچ کی آزادی

عراقی فورسز نے موصل کی داہنی پٹی پر واقع شمعون چرچ کی آزادی کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی فورسز نے جمعہ کے روز موصل میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے داہنی پٹی میں واقع شمعون چرچ کو آزاد کرا لیا ہے۔

عراقی فورس کے کمانڈر شاکر جودت نے کہا کہ عراقی فوجیوں نے باب البیض میں شمعون چرچ کو آزاد کراتے ہوئے عمر الاسود اور مسجد الرابعیہ کی طرف پیش قدمی کی ہے۔

قدیم موصل کے تنگ اور تاریک راستوں والا تقریبا دو کلومیٹر کا علاقہ اب بھی داعشی دہشتگردوں کے قبضے میں ہے۔

با خبر فوجی ذرائع کے مطابق عراق کے تاریکی مقامات نوری مسجد اور الحدباء گلدستے کو دہشتگرد تنظیم داعش کے ذریعے منہدم کئے جانے کے بعد عراقی فوج موصل کے قدیم علاقوں میں اپنے آپریشن مزید تیز کر دیگی۔  

موصل کی آزادی کی مہم گزشتہ برس سے جاری ہے، عراقی افواج نے موصل آزادی آپریشن کے آغاز سے 100 دن بعد ہی مشرقی موصل کو آزاد کرا لیا تھا لیکن موصل کے مغربی حصے کی آزادی کی مہم ابھی جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری