پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی / شائقین خوشی سے جھوم اٹھے


پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی / شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نے پاکستان میں 3 ٹی 20 میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

آئی سی سی اجلاس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اہم بات یہ کہ ان میچز کو بین الاقوامی سٹیٹس حاصل ہوگا۔

تاہم میچز کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میچز کے ذریعے آئی سی سی پاکستان میں سیکیورٹی کا مزید اندازہ لگائے گی جبکہ میچز کے بہترین انعقاد پر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ میں اوول کےمیدان میں چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر دونوں نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امید ظاہر کی تھی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ رواں سال ستمبر میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ورلڈ الیون کے ساتھ ہوں گے اور امید ہے کہ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ اس کامیابی سے پاکستان کرکٹ ترقی کرے گی اور تمام کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی'۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری