ایران کے جدید ترین اسلحے "ذوالفقار" کی رونمائی


ایران کے جدید ترین اسلحے "ذوالفقار" کی رونمائی

سائنسی اور تحقیقاتی یونیورسٹی کے رضاکار طالب علموں کے زیر اہتمام "آتش" کے عنوان سے ہونے والی نمائش میں "ذوالفقار" نامی ایک خصوصی اسلحہ کی رونمائی کی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 5۔3 کلو وزنی اس اسلحے کا ایک ہدف یہ ہے ک اسے ایرانی فوج میں G-3 کا متبادل بنایا جاسکتا ہے۔

کلچرل گروپ "مصاف" کے توسط سے بنائے گئے اس اسلحے کو FN SCAR، G36 اور ACR جیسے تین غیر ملکی اسلحوں سے نقل کرکے بنایا گیا ہے۔

اس اسلحہ میں سوپر سونیک گولیاں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس اسلحہ کو بنانے میں کسی غیر ملکی سامان کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اور اس پر آنے والا خرچہ بھی نہایت کم ہے۔

ذوالفقار 400 میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر اس کے ساتھ آپٹکس استعمال کی جائے تو اس کی صلاحیت بڑھ کر 800 میٹر تک ہو جاتی ہے۔

اس اسلحہ کی نمائش وزارت دفاع کی طرف سے کی گئی ہے جسے مستقبل قریب میں آزمائشی مراحل سے گزارا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری