چین: لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد دب گئے


چین: لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد دب گئے

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ میں کم از کم100 افراد دب گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈ میں 100 افراد دب گئے ہیں جبکہ افسوسناک واقعے میں کم از کم 40 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا جس کے باعث لینڈ سلائیڈ ہوئی۔

حکام نے ریسکیو کا کام شروع کر دیا ہے۔

چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے تصاویر شائع کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری مشینری سے پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈ سے دریا کا دو کلومیٹر کا حصہ بھی بلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈ معمول کا واقعہ ہے جس میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوتا رہتا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری