اسلام آباد کی یوم القدس ریلی سے تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + وڈیو

اسلام آباد کی یوم القدس ریلی سے تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + وڈیو

عالمی یوم القدس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام تمام تنظیموں کی مشترکہ ریلی نکالی گئی۔

 خبر رساں ادارہ تسنیم: ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرف عالمی یوم القدس کے موقع پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام تمام تنظیموں کی مشترکہ ریلی نکالی گئی، جو نئے روٹ نادرہ چوک سے شروع ہو کر سرینہ ہوٹل جا کر ختم ہوئی۔

ریلی میں شریک افراد نے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ریلی میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر امسال بلاتفریقِ مسلک فرزندان توحید کا ریلی میں شرکت کرنا، اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف ہم آواز ہو کر صدائے احتجاج بلند کرنا انتہائی خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ یوم القدس کا دن منانے کی اپیل بانی انقلاب اسلامی امامِ راحل امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی جانب سے کی گئی تھی، جس پر لبیک کہتے ہوئے آج پوری دنیا میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو یہ دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری