پاراچنار لہو لہو؛ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز


پاراچنار لہو لہو؛ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز

پاراچنار میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی نہتے عوام پر فائرنگ کیخلاف اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار کے طوری بازار میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں جہاں شہادتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے وہیں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل دو دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں مزید 6 نوجوان شہید اور 12 زخمی ہوئے۔

دھیان رہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں مظاہرین کو مشتعل کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ پاراچنار وہ واحد علاقہ ہے جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کئی بار فائرنگ کرکے متعدد افراد کو شہید کردیا گیا ہے۔

ذرائع ے مطابق پاراچنار میں جاری دھرنے میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی تشریف آوری سے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

علامہ عابد حسین الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ عوام کے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری