دنیا کے بعض ممالک میں عید، بعض میں روزہ / پاکستان میں عید بھی روزہ بھی


دنیا کے بعض ممالک میں عید، بعض میں روزہ / پاکستان میں عید بھی روزہ بھی

دنیا کے بہت سے ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے تاہم پاکستان میں اس برس بھی 2 عید الفطر منائی جائیں گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک بعض ممالک سے رخصت ہو چکا ہے اور بعض ممالک میں چند گھنٹوں کا مہمان ہے۔

خلیجی ممالک ‘ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، سویڈن، جاپان، شمالی امریکہ، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اگر پاکستان کی بات کی جائے تو حکومتی دعوں اور عوام کی امیدوں کے برخلاف اس سال بھی ملک میں 2 عیدیں منائی جائیں گی۔

پشاور اور مردان سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔ اسی طرح کراچی میں بوہری برادری بھی آج عید الفطر منا رہی ہے۔

تاہم پاکستان کے دیگر علاقوں میں عوام ماہ رمضان کا 29 واں روزہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کل عید ہونے کا قوی امکان ہے۔

لیکن بفرض محال اگر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر آنے کا اعلان نہ کیا تو پاکستان میں اس سال 3 عید الفطر منائی جائیں گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری