عراقی افواج نے قدیم موصل کا 50 فیصد علاقہ آزاد کرالیا


عراقی افواج نے قدیم موصل کا 50 فیصد علاقہ آزاد کرالیا

ایک عراقی کمانڈر نے خبر دی ہے کہ عراقی افواج نے قدیم موصل میں داعش کے زیر قبضہ تقریبا 50 فیصد علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی دہشتگرد مخالف فورس کے کمانڈر سامی العارضی نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج نے قدیم موصل کے 50 فیصد علاقے کو دہشتگرد تنظیم داعش کے وجود سے پاک کرالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگلے دس دنوں میں قدیم موصل کی مکمل آزدی کا اعلان کر دیں گے۔ یہاں داعش کے جو جنگجو رہ گئے ہیں وہ کوئی پیشہ ور اور ماہر افراد نہیں ہیں۔ قدیم موصل میں دہشتگردوں کے پاس موت اور ندی میں ڈوب مرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موصل کی داہنی پٹی میں بھی فوج دن رات گلی کوچوں میں اپنی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ موصل کی آزادی کے بعد الانبار میں القائم، راوہ، اور عانہ شہروں کی آزدی کیلئے آپریشن کا آغاز کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ داعش کے خود ساختہ دارالحکومت موصل کی آزادی کیلئے عرصہ پہلے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ عراقی فوجیوں نے 100 دن کے اندر اندر مشرقی موصل کو آزاد کرانے میں کامیابی پائی تھی لیکن قدیم موصل کی آزادی کی مہم تاحال جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری