عین ترما - جوبر میں شدید جھڑپیں/ مشرقی غوطہ میں تکفیریوں کے درمیان جنگ جاری


عین ترما - جوبر میں شدید جھڑپیں/ مشرقی غوطہ میں تکفیریوں کے درمیان جنگ جاری

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیر الزور میں داعشی ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے حملوں کے ساتھ ساتھ عین ترما – جوبر میں بھی شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شامی فوج الوعر ڈیم اور اس کے اطراف کے علاقوں کو آزاد کراتے ہوئے شام اور عراق کے شمالی بارڈر پر پہنچ گئی ہے۔

حکومت مخالف ذرائع ابلاغ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شامی فوج نے شام اور عراق بارڈر کے 85 مربع کلومیٹر کے علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

دمشق میں تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے باخبر ذرائع نے شامی فوج اور دہشتگرد تنظیم فیلق الرحمن، النصرہ فرنٹ کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ شامی فوج کے ٹینک اور فضائیہ نے دہشتگردوں کیلئے امداد رسانی کے تمام راستوں نیز ان کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فوج نے طیبہ نامی علاقے میں کئی عمارتوں کو دہشتگردوں سے خالی کرا لیا ہے۔ 

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد تنظیم فیلق الرحمن کا ابو سعید نامی کمانڈر شامی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔  

جوبر میں دو دن پہلے اسی تنظیم سے وابستہ چیچنی کمانڈر کے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہشتگرد تنظیم جیش الاسلام نے مشرقی غوطہ میں فیلق الرحمن کے دہشتگردوں پر حملہ کردیا ہے جس میں دونوں اطراف کے 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شامی جوج نے شمالی علاقہ جات میں اپنی اتحادی افواج کے تعاون سے ام میال شہر کے کچھ علاقوں کو داعش سے آزاد کراتے ہوئے اثریا – خناضر شاہراہ کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ نے جنوب اور دیر الزور کے فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جنگ نیز دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کے حملوں کی خبر بھی دی ہے۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری