بات صرف آرمی چیف سے یا نواز شریف سے؛ ورنہ دھرنا جاری + تصاویر


بات صرف آرمی چیف سے یا نواز شریف سے؛ ورنہ دھرنا جاری + تصاویر

پاراچنار میں پی اے چوک میں پاراچنار کے نوجوانوں کااپنے حقوق کے حصول کیلئے پرامن دھرنا جاری ہے جس میں شرکا نے صرف آرمی چیف جنرل باجوہ یا وزیراعظم نوازشریف سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پوری پاکستانی قوم عید کا چاند ڈھونڈ نے میں مصروف، جبکہ پاراچنارمیں لوگ اپنے پیاروں کے لاشوں کو ڈھونڈ نے میں مصروف ہیں۔

پاکستانی قوم مٹھائیوں اکھٹا کرنے میں مصروف، جبکہ پاراچنار میں لوگ اپنے پیاروں کے جلے ہوئے بدن کے گوشت کے ٹکڑوں کو اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں۔

پاکستانی قوم کل عید پر نئے کپڑے خریدنے میں مصروف، جبکہ پاراچنار میں لوگ اپنے پیاروں کو کفن پہنانے میں مصروف ہیں۔

پاراچنار میں پی اے چوک میں نوجوانوں کا اپنے حقوق کے حصول کیلئے پرامن دھرنا جاری ہے، جس میں درج ذیل مطالبات کیئے جا رہے ہیں جبکہ مذاکرات کے حوالے سے شرکا کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف آرمی چیف سے یا نواز شریف سے ہوں گے، ورنہ دھرنا جاری رہے گا۔

  • پاراچنار دھماکوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔
  • پاراچنار کی اندرون شہر سیکیورٹی لوکل انتظامیہ و قومی رضاکاران کے حوالے کی جائے۔ 
  • دھماکوں کے بعد پرامن مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کرنے والے ایف سی اہلکاروں اور انکو فائرنگ کا حکم دینے والے آفیسرز کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔
  •  پاراچنار کے شہداء اور زخمیوں اور دیگر متاثرین کو بھی اتنا ہی پیکیج دیا جائے جتنا کہ ملک کے دیگر حصوں میں دیا جاتا ہے۔
  • پاراچنار کے باسیوں کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح جان و مال کی تحفظ کو یقینی بناکر جینے کا بنیادی حق دیا جائے۔
  • رات تک موبائل سروسز بحال کر دی جائے ورنہ موبائل ٹرانسمشن ٹاور کی حفاظت کی زمہ داری حکومت پہ ہو گی۔
  • تمام چیک پوسٹس سے آرمی ملیشیا مکمل کلوز کی جائے اور کرم لیوی و قومی پاسدران کے حوالے کر دے جائے،  جب تک طوری ملیشا واپس نہیں آتا۔
  • کرنل عمر کا فل الفور کورٹ مارشل کیا جائے۔
  • قاتل کہا سے آیا تھا۔ کیمروں کی مدد سے رپورٹ مرتب کر کے بتایا جائے۔ کون تھا کہا سے آیا تھا۔

واضح رہے کہ دھرنے کے شرکا نے اعلان کر رکھا ہے کہ شہر میں عید کی نماز کا بھی علیحدہ سے کوئی اجتماع نہیں ہو گا۔ 
عید کی نماز بھی دھرنے میں ہی ادا کی جائے گی۔


خیال رہے کہ پاراچنار کے مظلوم اور بےگناہ شہریوں کو ایک بار پھر خاک و خون میں غلطاں کر دیا گیا ہے۔
دہشتگرد کالعدم جماعت لشکر جھنگوی کی جانب سے 3 منٹ کے وقفے سے کیئے گئے 2  ہولناک دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ کل دوپہر کو سابق سینٹر معروف عالم دین طوری بنگش چیف اور تحریک حسینی کی نڈر چئیرمین علامہ سید عابد حسین الحسینی نے شرکت کرکے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ـ

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری