نواز شریف کے سعودی دورے کا کوئی علم نہیں، دورہ کیوں کیا اور مقاصد کیا تھے؟؟؟


نواز شریف کے سعودی دورے کا کوئی علم نہیں، دورہ کیوں کیا اور مقاصد کیا تھے؟؟؟

سعودی عرب کے قائم مقام سفیر مروان بن رضوان نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا تھا کہ انہیں ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب کا دورہ کیوں کیا اور مقاصد کیا تھے۔

خبر رفساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے سفارتی حلقوں نے سعودی عرب کے قائم مقام سفیر مروان بن رضوان نے وزیراعظم نوازشریف کے قطر اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے کئے گئے دورے سے متعلق ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ اور سفارتی آداب کے منافی قراردے دیا۔

سعودی سفارتخانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر مروان بن رضوان نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا تھا کہ انہیں ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب کا دورہ کیوں کیا اور مقاصد کیا تھے۔

جب اس ضمن میں دفتر خارجہ اور سفارتی ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سعودی قائم مقام سفیر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الفاظ کے چناؤ میں بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلیجی ریاستوں اور قطر کے درمیان ثالثی کیلئے کیا گیا دورہ سعودی عرب بھی آل سعود کے متنازعے بیانات کا شکار ہوگیا ہے  جبکہ گزشتہ ماہ  سعودی امریکی اتحاد کانفرنس میں بھی نواز شریف کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا تھا اور  نہ ہی شاہ سلمان نے پاکستان کی70 ہزار سے زائد قربانیوں  کا ذکر کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری