سعودی سرحد پر متجاوز افواج پر یمنی فوج کے حملے جاری

سعودی سرحد پر متجاوز افواج پر یمنی فوج کے حملے جاری

سعودی سرحد پر سوڈانی اور سعودی افواج کے خلاف یمن کی مشترکہ فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کی مشترکہ فوج اور ملک کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے آلہ کاروں کے درمیان چوتھے روز بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

یمن کی مشترکہ افواج نے شمال مشرقی یمن میں مفرور صدر کے حامیوں کے دو حملوں کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔

 ان جھڑپوں میں متجاوز فوج کا ایک کمانڈر عبد اللہ احمد شعلان اور دیگر کچھ ایجنٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف یمنی فوج کے جانبازوں نے مشرقی تعز کے التشریفات فوجی اڈے کے قریب مفرور صدر کے 8 افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے یمن کی مشترکہ افواج کے جوانوں نے مزید 5 سعودیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار تنظیموں کے جنگجووں نے میدی سرحد پر واقع دشمن فوجیوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

دوسری جانب آل سعود کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے حجہ میں میدی اور حرض شہر پر شدید بمباری کی ہے۔

یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق یمن کے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی گاڑی کے تباہ ہونے کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کے قیام اور یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے لئے گذشتہ دو برس سے بھی زائد وقت سے یلغار بولے ہوئے ہے جس میں اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں نیز 12574  افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 2689 بچے اور 1942 عورتیں شامل ہیں۔

ان حملوں میں 20820 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 2541 بچے اور 2115 عورتیں شامل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری