معاشی مشکلات کے شکار سعودی عرب نے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے


معاشی مشکلات کے شکار سعودی عرب نے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے

معیشت کی بدحالی سے دو چار سعودی عرب نے مزید 70 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق معاشی بدحالی کے بعد گذشتہ چند ماہ میں سرزمین حجاز سے پاکستانی شہریوں کی بےدخلی میں تیزی آئی ہے۔  

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں سزا کے بعد وطن واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈی پورٹ کئے گئے 55 پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز 734 اور 15 پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز 736 کے ذریعے لاہور لایا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔ ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری