امام خامنہ ای کی جانب سے مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان


امام خامنہ ای کی جانب سے مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان

رہبر معظم آیت ا۔۔ امام خامنہ ای نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رہبر معظم کی خبررساں ویب سایٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ 1049 مجرموں کی سزا معاف یا ان میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "آملی لاریجانی" نے سپریم لیڈر کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے 1049 قیدیوں کی فہرست ارسال کی تھی جس کو رہبر معظم نے منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری