امریکہ نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا


امریکہ نے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے ٹرمپ مودی ملاقات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والی معروف جہادی تنظیم حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی دورے پر واشنگٹن پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی ملاقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی۔

تاہم اس ملاقات سے قبل ہی امریکی محکمہ خارجہ نے ٹرمپ مودی ملاقات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والی معروف جہادی تنظیم حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے کر ٹرمپ انتظامیہ نے مودی کو امریکہ آمد پر تحفہ دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیدصلاح الدین کی تنظیم حزب المجاہدین نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کوبھارتی فوج کا قبرستان بنانے کی دھمکی دی تھی۔

دوسری جانب امریکہ میں مقیم سکھ ،کشمیری، سکھ برادری اور مسلم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری