کیا نواز شریف پاراچنار اور کوئٹہ کے وزیراعظم نہیں؟؟ عمران خان کا سوال


کیا نواز شریف پاراچنار اور کوئٹہ کے وزیراعظم نہیں؟؟ عمران خان کا سوال

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بلوچستان اورفاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بلوچستان اورفاٹا کا دورہ نہ کر کے امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان اور فاٹا نہ جا کر احساس محرومی کو بڑہایا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف بلوچستان اور فاٹا کے وزیراعظم نہیں ہیں؟ جبکہ کوئٹہ اور پاراچنار میں بھی ہمارے لوگ سوگ منا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا جب کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری