شام نے کیمیائی حملوں سے متعلق امریکی الزام کو مسترد کر دیا


شام نے کیمیائی حملوں سے متعلق امریکی الزام کو مسترد کر دیا

شامی حکومت نے امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شامی حکومت کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے وزیر برائے قومی مفاہمت حیدر علی نے امریکی دعووں کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شامی حکومت مخالفین پر کیمیائی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ علی حیدر نے کہا کہ شامی حکومت نے کسی بھی صورتحال میں حتی دہشت گردوں کے خلاف بھی کبھی کیمیائی اسلحے کا استعمال نہیں کیا ہے اور نہ ہی ایسا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سلامتی کونسل میں ہمارے خلاف امریکہ کی سیاسی جنگ کا عندیہ ہے۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر نے کہا تھا کہ امریکی حکومت کو خبر ملی ہے کہ شامی حکومت اپنے مخالفین پر کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ افراد اور بچے مارے جا سکتے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری