محمد بن سلمان کا حکم؛ "محمد بن نائف کو نظر بند رکھا جائے"


محمد بن سلمان کا حکم؛ "محمد بن نائف کو نظر بند رکھا جائے"

شاہی گارڈز کے قریبی ذرائع نے خبر دی ہے کہ انہیں محمد بن سلمان کی طرف سے حکم ملا ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے محمد بن نائف کے محل پر تعینات رہیں اور ان پر نظر رکھیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شاہی گارڈ کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ شاہی گارڈز کو محمد بن سلمان کی طرف سے حکم موصول ہوا ہے کہ وہ معزول شدہ ولی عہد محمد بن نائف کے محل میں ہمیشہ کیلئے موجود رہیں اور ان پر نظر رکھیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فرمان شاید اس لئے جاری کیا گیا ہے کہ محمد بن نائف کو نظر بند رکھا جائے۔

الدوسری نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ ایک اعلیٰ سعودی عہدیدار نے خبر دی ہے کہ جیسے قطر کو دھوکہ دیا گیا، بن نائف کو بھی اسی طرح دھوکہ دیا گیا ہے۔

سعودی حاکم نے محمد بن نائف کو بلا کر کہا کہ ہمارے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تم غدار ہو۔

سعودی بادشاہ نے کہا کہ میں تمہیں بنا کسی شور شرابے کے معزول کر رہا ہوں۔

بن نائف نے جواب میں کہا کہ جیسا آپ مناسب سمجھیں۔

الدوسری نے لکھا ہے کہ جیسے ہی محمد بن نائف نے بن سلمان کی بیعت کی، ان کی ویڈیو بنائی گئی اور ان کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا اور کسی کو کوئی خبر نہیں ہے کہ اس وقت وہ کہاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خبر آئی تھی کہ محمد بن سلمان نے پانچ سعودی شاہزادوں اور چند اعلیٰ عہدیداروں کی نظربندی کا حکم جاری کیا تھا کیوںکہ یہ افراد محمد بن نائف کی معزولی کے بعد بھی ان سے رابطہ میں تھے۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری