بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا


بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا

بھارتی حکومت نے رنجیت سنگھ کی 178 ویں برسی پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت سرکار نے ایک بار پھر تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 350 سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔

تفصیات کے مطابق بھارتی حکومت نے راجہ رنجیت سنگھ کی 178ویں برسی میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے 350سے زائد سکھ یاتریوں کو اٹاری ریلوے سٹیشن پر روک لیا اور پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی خصوصی ٹرین لینے سے بھی انکار کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے راجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر آنے والے قریبا 350 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے تھے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے روکے جانے پر یاتریوں نے اٹاری ریلوے سٹیشن پر اپنی حکومت کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی۔

پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ویزوں کے علاوہ خصوصی ٹرین کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا گیا تھا مگر بھارتی حکومت نے ٹرین لینے سے بھی انکار کر دیا۔

بھارت کی جانب سے اسی قسم کے تعصبانہ رویے اور ذہنی اذیت سے تنگ آکر بھارتی سکھوں نے بھی علیحدہ ریاست خالصتان کا مطالبہ کر رکھا ہے جو روز بروز شدت پکڑتا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری