حالیہ سائبر حملوں کے پیچھے امریکہ کے ہونے کا انکشاف


حالیہ سائبر حملوں کے پیچھے امریکہ کے ہونے کا انکشاف

سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، روس اور یورپ کی کمپنیوں پر کیے گئے وائرس حملے میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکیورٹی ادارے نے بنایا تھا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے سائبر حملوں سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 2 روز دنیا بھر میں تاوان کے لیے سائبرحملوں میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکیورٹی ادارے این ایس اے نے بنایا تھا۔

ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والا "ایٹرنل بلو" نامی وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے کا ڈیجیٹل ہتھیار ہے۔

خیال رہے کہ امریکا، روس، یورپی ممالک اور بھارت کی مختلف کمپنیوں پر 2 روز تاوان کے لیے سائبر حملہ کیا گیا تھا۔

اس دعوے کے جواب میں تاحال امریکہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ایڈورڈ اسنوڈن کے اس بیان کے بعد دنیا میں ایک کھلبلی سی مچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی دنیا بھر کے 100 ممالک پر سائبر حملہ کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کمپیوٹر لاک ہو گئے تھے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری