ٹرمپ کی رسوائی،جعلی تصویروں کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا


ٹرمپ کی رسوائی،جعلی تصویروں کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا

امریکی صدرکا جھوٹ پکڑا گیا ،مشہور ترین ’’ٹائم میگزین نے ٹرمپ کے گالف کلبوں میں لگی نقلی سرورق کی تصاویر ہٹانے کا مطلبہ کر دیا،ٹرمپ نے صفائی بھی پیش نہیں کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی جریدے ٹائم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے گالف کلبوں سے جریدے کے ان نقلی سر ورق کی تصاویر کو ہٹائیں جن پر ان کی تصویر ہے۔

 امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹائم میگزین کا سرورق فریم ہو کر لگا ہوا ہے جس پر ٹرمپ کی تصویر ہے، یہ تصویر ٹرمپ کے چار گالف کلبوں میں فریم کر کے لگائی گئی ہے۔

ٹائم میگزین کی ترجمان کا کہنا ہے یکم مارچ 2009 کی یہ تصویر ٹائم میگزین کے کسی بھی فارمیٹ میں نہیں چھپی، اس تاریخ کے اصل میگزین کے سر ورق پر اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی تصویر تھی، میں تصدیق کرتی ہوں کہ ٹائم کا یہ سر ورق اصل نہیں ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اس تصویر کو ہٹائیں۔اخبار کے مطابق پہلی نظر میں یہ سرورق اصل لگتا ہے لیکن بغور دیکھیں تو اس کا سرخ رنگ کا ہاشیہ بہت باریک ہے جبکہ ٹائم میگزین کا ہاشیہ چوڑا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹائم میگزین کے سرورق پر ٹرمپ کی تصویر صرف 2 بار چھپی ہے اور وہ جنوری 1989میں اور اس کے بعد دسمبر 2016میں جب ان کو جریدے نے 'پرسن آف دی ایئر' قرار دیا تھا۔دوسری طرف صدر ٹرمپ کی ترجمان سارہ ہکابی نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ گالف کلب میں لگی تصویر پر تبصرہ نہیں کریں گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری