سی این این: امریکی جنگی بیڑے اور طیارے شام پر حملے کیلئے تیار


سی این این: امریکی جنگی بیڑے اور طیارے شام پر حملے کیلئے تیار

سی این این چینل نے رپورٹ دی ہے کہ مشرق وسطی میں امریکہ کے فضائی اور بحری اڈے شام پر حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سی این این نے آگاہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن نے مشرق وسطی میں قائم اپنے فضائی اور بحری اڈوں کو حکم دیا ہے کہ شام پر ممکنہ بمباری کیلئے تیار رہیں۔

سی این این کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے دمشق پر مبینہ کیمیائی حملے کا الزام لگانے کے بعد، امریکہ کی نظریں حمص کے الشعیرات ایئربیس پر گڑی ہیں لیکن وہاں گزشتو دنوں کے دوران کوئی مشکوک اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس کی جانب سے شامی فوج کو حالیہ دھمکی جو کیمیائی حملے سے متعلق دی گئی ہے، امریکہ کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے خدشات میں اضافے کا باعث بنی ہے جس کے نتیجے میں وہ مجبور ہیں کہ الشعیرات ایئربیس پر 24 گھنٹے نظر رکھیں۔

اسی ضمن میں امریکی وزیر دفاع جیمز میتھیس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر کا شامی حکومت کو کیمیائی حملوں سے متعلق دھمکی موثر تھی اور "دمشق اس قسم کے حملوں کے بارے میں نظر ثانی کر رہا ہے۔"

اس رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس نے بغیر کسی ثبوت کے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

شامی حکومت نے اس دعوے کے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

دوسری جانب روس نے بھی امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری