پاراچنار دھرنا؛ سیاسی شخصیات کو لینڈنگ کی اجازت نہیں/ میڈیا کوریج پر پابندی + تصاویر


پاراچنار دھرنا؛ سیاسی شخصیات کو لینڈنگ کی اجازت نہیں/ میڈیا کوریج پر پابندی + تصاویر

پاراچنار میں جمعۃ الوداع کے روز ہونے والے خودکش دھماکوں اور مظاہرین پر فائرنگ کے خلاف ہزاروں افراد کا دھرنا ایک ہفتے سے جاری ہے تاہم ایک جانب ملاقات کے لئے آنے والی سیاسی شخصیات کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ دوسری طرف میڈیا کو بھی دھرنے کی کوریج سے مسلسل روکا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار میں جمعۃ الوداع کے روز ہونے والے خودکش دھماکوں اور مظاہرین پر فائرنگ کے خلاف ہزاروں افراد کا دھرنا ایک ہفتے سے جاری ہے تاہم ایک جانب ملاقات کے لئے آنے والی سیاسی شخصیات کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ دوسری طرف میڈیا کو بھی دھرنے کی کوریج سے مسلسل روکا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر رحمان ملک پاراچنار پہنچ گئے مگر سیکورٹی خطرات کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

بتایا گیا کہ گراونڈ پر حالات نازک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک پاراچنار شہر کے اوپر پہنچے تھے کہ پائلٹ کو مطلع کیا گیا کہ ایجنسیوں نے کچھ کالز انٹرسیپٹ کی ہے کہ جیسے ہیلی کاپٹر نیچے آئے ہٹ کیا جائے تو سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کو واپس کیا گیا۔

علاوہ ازیں کرم ایجنسی آنے والے میڈیا ٹیموں کو چھپری چیک پوسٹ پر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب دھرنے کے شرکا نے اعلان کیا ہے کہ اگر دنیا کے سامنے سچ چھپانے کی غرض سے میڈیا کو یہاں کے حالات کی کوریج کرنے سے روکا گیا اور میڈیا کو آنے کی اجازت نہ ملی تو مظاہرین خود جا کر میڈیا کو لانے پر مجبور ہونگے۔

اسی طرح سابق سینیٹر علامہ عابد آل حسینی نے صحافیوں کو پاراچنار میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کی سخت مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر پابندی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے جرائم چھپانے کے لئے میڈیا پر پابندی لگا رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری