مری: چئیر لفٹ حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی


مری: چئیر لفٹ حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

پاکستان کے معروف ترین سیاحتی مقام مری کے قریب چھرہ پانی اور بنواڑی گاوں کے درمیان لگی چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرگئی جس کے باعث 10 افراد جاں بحق جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عید کی چھٹیوں میں معروف سیاحتی مقام کی سیر کو گئے ہوئے افراد کو اس وقت ایک خوفناک حادثہ پیش آگیا جب چھرہ پانی اور بنواڑی گاوں کے درمیان لگی چیئر لفٹ ٹوٹ کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔

افسوسناک واقعے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے اور لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ان کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری