حلب کے نوحہ کناں اب موصل کا ماتم شروع کریں/ موصل آزاد ہوگیا


حلب کے نوحہ کناں اب موصل کا ماتم شروع کریں/ موصل آزاد ہوگیا

نینوا آپریشن کے کمانڈر نے قدیم موصل میں واقع داعش کے گڑھ مسجد النوری اور گلدستہ الحدباء کی آزادی کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نینوا آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر رشید یار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے قدیم موصل میں مسجد النوری، گلدستہ الحدباء اور السرجخانہ کو آزاد کرالیا ہے۔

مسجد النوری وہ جگہ ہے جہاں ابو بکر البغدادی نے 2014 میں اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا۔

العالم نے بتایا ہے کہ موصل میں مسجد النوری پر عراقی فورسز کے قبضے کے بعد، اس ملک کی سرکاری ٹی وی نے موصل کی مکمل آزادی کا اعلان کیا۔

عراقی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ موصل میں کوئی بھی علاقہ داعش کے زیر قبضہ نہیں رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری