محمد بن نائف کے بیرون ملک جانے پر پابندی


محمد بن نائف کے بیرون ملک جانے پر پابندی

سعودی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ولیعہد شہزادہ محمد بن نائف پر کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور انہیں جدہ میں ان کے محل میں نظربند کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سابق ولیعہد کیخلاف اس قسم کا اقدام سعودی شاہ کے اکتیس سالہ بیٹے محمد بن سلمان کی مخالفت کرنے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ملک کے اقتدار میں آنے والی یہ تبدیلی، پرامن رہی ہے جبکہ شہزادے نائف بن عبدالعزیز کو اس طرح سے ہٹائے جانے سے شاہی خاندان کے بعض اراکین کی جانب سے سخت اعتراض کیا گیا ہے اور اس خاندان میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور سعودی حکام اب اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ نائف بن عبدالعزیز کے منظرعام پر آنے سے سعودی رائے عامہ میں بھی برہمی بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے سعودی شاہ سلمان نے اپنے ایک فرمان میں نائف بن عبدالعزیز کو برطرف کر کے اپنے بیٹے کو ولیعہد بنا دیا ہے جبکہ ان کا یہ اقدام، سابق سعودی فرمانروا ملک عبدالعزیز کی وصیت و منشور کے خلاف رہا ہے جس میں سعودی اقتدار، بھائی سے بھائی کو منتقل کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری