پاک آرمی چیف دھرنے کے ساتویں روز پاراچنار پہنچ گئے + مطالبات کی فہرست


پاک آرمی چیف دھرنے کے ساتویں روز پاراچنار پہنچ گئے + مطالبات کی فہرست

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ مظاہرین کے مطالبات سننے کیلئے دئے گئے دھرنے کے ساتویں روز پاراچنار پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تکفیری دہشتگردوں کے حملے سے متاثرین کی عیادت کے علاوہ دھرنا کمیٹی سے ملاقات میں ان کے مطالبات بھی سنیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچ گئے جہاں وہ عالمی یوم القدس کے موقع پر تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والی دہشتگردی کے متاثرین سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دھرنے میں بیٹھے 60 ہزار سے زائد مظاہرین کے مطالبات بھی سنیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عید الفطر سے قبل ہونے والے بم دھماکے کےمتاثرین سے ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پارا چنار کے مرکزی بازار میں 23 جون کو یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جن میں 100 کے قریب افراد شہید اور دھائی سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری