امریکی وزیر خزانہ: ایران پر مزید پابندیاں عائد کریں گے


امریکی وزیر خزانہ: ایران پر مزید پابندیاں عائد کریں گے

امریکہ کے وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے بیلیسٹک میزائل پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کریگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے وزیر خزانہ اسٹیو منوچن نے کہا ہے کہ ہم ایران کے بیلیسٹک میزائل پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ملک پر مزید پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے شمالی کوریا کیساتھ روابط کے سبب چین کے دو شہریوں اور اس ملک کی جہازرانی کمپنی ڈالیان گلوبل یونیٹی پر بھی پابندی لگانے کی اطلاع دی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری