سعودی شاہ اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ


سعودی شاہ اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

سعودی بادشاہ اور مصری صدر نے ایسی حالت میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے کہ قطر کی جانب سے چار عرب ممالک کے شرائط قبول کرنے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک سلمان اور السیسی نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

دونوں رہنماوں نے آپسی تعلقات اور خطے میں موجود مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ہماہنگی اور عرب دنیا کو لاحق خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے کی تاکید کی۔

یہ رابطہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب چار عرب ممالک کی طرف سے قطر کو پیش کردہ 13 شرائط پر عمل در آمد کے لئے دی گئی مہلت کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے ہمنوا ممالک نے قطر پر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس ملک سے اپنے رابطے منقطع کر لئے تھے جبکہ قطر نے ان ممالک کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتےہوئے ان ممالک کے اقدامات کو دوحہ کا محاصرہ قرار دیا تھا۔

قطر نے ان ممالک کی پیش کردہ شرائط کو نامنظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان شرائط پر عمل نہیں ہو سکتا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری