داعشیوں کیلئے آخری راہ فرار بھی بند !


داعشیوں کیلئے آخری راہ فرار بھی بند !

موصولہ اطلاع کے مطابق شام ڈیموکریٹک فرنٹ کے جنگجووں نے تکفیری ٹولے کے الرقہ سے بھاگنے کے آخری راستے کو بھی بند کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام ڈیموکریٹک فرنٹ کے جنگجووں نے تکفیری ٹولے کے الرقہ سے بھاگنے کے آخری راستے کو بھی بند کر دیا ہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ نے الرقہ کی بگڑی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے ہزاروں لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے مطابق داعش نے الرقہ میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

شام کے شمال میں واقع الرقہ شہر 2014 سے ہی دہشتگرد تنظیم داعش کے زیر قبضہ ہے اور اس دہشتگرد تنظیم کا شام میں خودساختہ دارالحکومت بھی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے داعش کے دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی الرقہ میں ہی ہوتی رہی ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج نے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری