امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے ایران مخالف دعوے بے بنیاد قرار


امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے ایران مخالف دعوے بے بنیاد قرار

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ میک ماسٹر نے ایران پر خطے میں قبائلی جنگ بھڑکانے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان جنگوں سے ایران کا ہدف عرب ممالک کو کمزور بنانا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے بشار اسد کی حمایت کرنے کے لئے شام میں جنگجووں کو تعینات کیا اور ایران کی غلط پالیسی کی وجہ سے شام کے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ شام میں پیش آنے والی بہت سی مشکلات کا ذمہ دار ایران ہے اس ملک نے اسد کے لئے لڑ نے والے 80 فیصد جنگجووں کی امداد کی ہے۔

انہوں نے ایران کو روکنے کے لئے سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران بعض ممالک میں موجود جنگجووں کو اسی ملک کی حکومت کے خلاف متحد کرتا ہے اور انہیں منظم کرتا ہے، ساتھ ہی میک ماسٹر نے کہا کہ شام میں امریکہ کی موجودگی کا سبب داعش سے مقابلہ کرنا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری