اختلاف پھیلانا اور دوسروں پر مسلسل الزام لگانا بحرین کی اندرونی مشکلات کا حل نہیں ہے


اختلاف پھیلانا اور دوسروں پر مسلسل الزام لگانا بحرین کی اندرونی مشکلات کا حل نہیں ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت مسلسل اختلاف انگیز باتوں اور پڑوسیوں پر الزام لگانے کی پرانی اور بے کار سیاست سے باز رہے اور بین الاقوامی معاشرے کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے بحرینی عوام کے اعتراضات کا مثبت جواب دے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے اندرونی مسائل کا ذمہ دار ایران کو ٹھرانے کی کوشش میں الزامات لگانے والے بحرینی عہدیداروں کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ یہ بیہودہ اور ناکارہ سیاست ہے نیز اپنے ذمہ داریوں سے فرار کی مذموم کوشش، بحرینی حکومت جب دیکھو تب دہشتگردی سے مقابلے کے نام پر اپنے عوام کو گرفتار کرتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ ان لوگوں کا ایران سے تعلق جوڑ دیا جائے اور کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایران سے رابطے میں تھے۔

بین الاقوامی برادری کو معلوم ہے کہ بحرین میں گذشتہ 6 سالوں سے پیش آنے والی مشکلات کا سبب اس ملک کے پرامن مظاہرین کی جانب سے آل خلیفہ کے ناروا سلوک پر اعتراضات ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ بحرینی حکومت مسلسل اختلاف انگیز باتوں اور پڑوسیوں پر الزام لگانے کی پرانی اور بے کار سیاست سے باز رہے اور بین الاقوامی معاشرے کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے بحرینی عوام کے اعتراضات کا مثبت جواب دے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری