یمن سرحد پر 7 سعودی فوجی ہلاک


یمن سرحد پر 7 سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے سعودیہ کیساتھ مشترکہ سرحد پر 7 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے سعودی علاقے نجران میں ایک سعودی فوجی ٹھکانے کو میزائل حملے کا نشانہ بناتے ہوئے 6سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

مشترکہ افواج نے نجران میں ہی سعودی فوجیوں کے اڈے کو کاٹیوشا میزائل کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب عسیر میں بھی ایک یمنی جوان نے سعودی فوجی چیک پوسٹ پر تعینات متجاوز فوج کے ایک سپاہی کو نشانہ بناتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری