قطری عوام نے دوحہ کا محاصرہ کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا


قطری عوام نے دوحہ کا محاصرہ کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا

چار عرب ممالک کی جانب سے قطر کا محاصرہ کئے جانے پر ناراض قطری عوام نے ان ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے باشندوں نے ان ممالک سے آنے والی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔

الجزیرہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مصنوعات جسے بحران کے ابتدائی دنوں میں ہی دوکان مالکوں نے حفاظت سے رکھ لیا تھا، اب ان کا کوئی خریدار نظر نہیں آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ رجحان کئی سعودی اور اماراتی کمپنیوں کی مصنوعات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیکھنے کو مل رہا ہے خصوصا سعودیہ کی سرکاری کمپنی المراعی پر اس کی زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔

المراعی مشرق وسطی کی سب سے بڑی پروڈکٹ کمپنی ہے اور اپنا 80 فیصد خوراکی سامان امپورٹ کرنے والے قطر مارکیٹ کے ایک بڑے حصہ پر قابض بھی ہے۔

اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے دوکان داروں نے سعودی اور متحدہ عرب امارات کی مصنوعات پر خصوصی چھوٹ دینا شروع کر دی ہے تاکہ دوحہ کی عوام ان مصنوعات کو خرید سکے لیکن اس قدم کا بھی کوئی فائدہ حاصل ہوتا نہیں دکھ رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے ہمنوا ممالک نے قطر پر دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کا الزم لگاتے ہوئے اس سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دئے تھے اور ساتھ ہی قطر پر اپنی زمینی، ہوائی اور سمندری سرحدیں بھی بند کر دی تھیں۔

قطر نے ان ممالک کے اس اقدام کو اپنا محاصرہ قرار دیا تھا۔

قطر نے ان ممالک کی جانب سے پیش کردہ شرائط کو بھی غیر قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شرائط قابل عمل نہیں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری