ماسکو: خان شیخون کیمیائی حملے سے متعلق او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ غیر منصفانہ


ماسکو: خان شیخون کیمیائی حملے سے متعلق او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ غیر منصفانہ

روسی وزارت خارجہ نے خان شیخون کا دورہ نہ کرنے والی او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ پر کہا کہ اس میں تعجب کی بات نہیں ہے کہ اس تنظیم کی رپورٹ میں اکثر مطالب غیر جانبدارانہ نہیں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے علاقے خان شیخون میں ہونے والے کیمیایی حملے کے متعلق او پی سی ڈبلیو کی رپورٹ، جس میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں سارین گیس استعمال ہوئی ہے، نا معتبر اسناد کی بنا پر مرتب اور جاری ہوئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جس نتیجے پر او پی سی ڈبلیو پہنچی ہے وہ مشکوک اطلاع کے بعد حاصل ہوئے ہیں جو اس تنظیم نے غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ حاصل کئے تھے اور یہ اطلاعات جائے وقوعہ سے حاصل نہیں کی گئی تھیں بلکہ ایک پڑوسی ملک میں بیٹھ کر حاصل کی گئی ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے خان شیخون کا دورہ نہ کرنے والی او پی سی ڈبلیو کی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تعجب کی بات نہیں ہے کہ اس تنظیم کی رپورٹ کے بہت سے مطالب جانبدارانہ ہیں اور یہ بات سبب بنتی ہے کہ ہم عرض کریں کہ او پی سی ڈبلیو نے اس رپورٹ میں سیاست بازی سے کام لیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے اس بیان پر تعجب کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس تنظیم نے اصل حقیقت کا پتہ لگا لیا ہے۔ روس ان باتوں پر کبھی اعتماد نہیں کرے گا جن اطلاعات پر اس رپورٹ کی بنیاد رکھی گئی ہے جو اپنے قارئین کو اس بات کی یقین دہانی کی کوشش کر رہی ہیں کہ اس حملے کی ذمہ دار شامی فوج ہے۔

یاد رہے کہ خان شیخون میں ہونے والے حملوں کے لئے مغرب نے اسد حکوت کو نشانے پر لے لیا تھا لیکن بشار حکومت ہمیشہ ہی ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے اور کہا ہے کہ شام نے کبھی کیمیائی اسلحے کا استعمال نہیں کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری