روسی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو


روسی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

روسی صدر نے امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوحہ اور دیگر عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو مذکارات کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دوحہ اور دیگر عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس گفتگو میں روسی صدر نے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا۔

دھیان رہے کہ اس سے قبل روسی صدر نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو میں قطر کے مسئلے پر بات کی ہے۔

سعودی عرب اور مصر سمیت 4 عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کیے جانے کے بعد سے خطے میں صورت حال کشیدہ پائی جاتی ہے۔

سعودی عرب اور اس کے حامی عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کررکھا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری