اقوام متحدہ کی جانب سے الجزیرہ پر پابندی لگانے کا سعودی مطالبہ مسترد


اقوام متحدہ کی جانب سے الجزیرہ پر پابندی لگانے کا سعودی مطالبہ مسترد

اقوام متحدہ نے الجزیرہ ٹی وی کی بندش کا سعودی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب اور اس کے حامی 4 عرب ممالک کو قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر نے کے بعد پہلا بڑا دھچکا لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے الجزیرہ ٹی وی کی بندش کا سعودی مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے سعودی اور اس کے حامی عرب ممالک کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب خلیجی ممالک نے اقوام متحدہ کے اس اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے عرصہ قبل قطر پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری