قطری وزیر خارجہ: ایران کیساتھ مثبت اور قوی تعلقات کے خواہاں ہیں


قطری وزیر خارجہ: ایران کیساتھ مثبت اور قوی تعلقات کے خواہاں ہیں

قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے 13 مطالبات کو غیر منطقی اور غیر اصولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ مثبت اور قوی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے 13 مطالبات کو قطر کی حاکمیت کیخلاف قرار دیا اور کہا ہے کہ کسی کو قطر کی حاکمیت کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جاری تناو کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کویت اور امریکہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ نے ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں مثبت اور قوی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مشکل وقت میں قطر کی حمایت کی جس پر ہم ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری