دمشق میں تین کار بم دھماکے، 18 شہید درجنوں


دمشق میں تین کار بم دھماکے، 18 شہید درجنوں

شام کے شہر دمشق میں تین کار بم دھماکوں کے نتیجے میں تاحال 18 افراد کے جاں بحق اور درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق شام کے شہر دمشق میں تین کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں درجنوں شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال 18 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوپائی ہے۔

شامی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے تین خودکش بمبار گاڑیاں بھیجی گئی تھیں جن میں سے دو گاڑی دھماکے سے اڑ گئیں جبکہ تیسرے گاڑی کا محاصرہ کیا گیا جس کے ڈرائیور نے گاڑی سے اتر کر لوگوں کے درمیان میں خود کو دھماکلے سے اڑادیا۔ 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں