جرمن نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا


جرمن نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

جرمنی کے شہر برلن میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں پولیس نے دو پاکستانیوں کو انسانی سمگلنگ میں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی آؤگسبرگ اور وُرسبرگ کے علاقوں میں کی۔

گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کی عمریں 23 اور 24 برس بتائی گئی ہیں۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں اسمگل کرتے تھے جس کے لیے غیر ملکی افراد کے ویزوں میں تبدیلی اور جعلی پاسپورٹوں کا استعمال بھی کیا جاتا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ گرفتار افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک منظم گروہ کے لیے کام کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری