مصری پارلیمنٹ کی جانب سے بغیر اجازت شرکت پر 5 ارکان کے مواخذے کا نوٹیفیکیشن جاری


مصری پارلیمنٹ کی جانب سے بغیر اجازت شرکت پر 5 ارکان کے مواخذے کا نوٹیفیکیشن جاری

مصری پارلیمنٹ نے ایران سے تعلق رکھنے والے منافقین )مجاہدین خلق( کی کانفرنس میں شرکت کرنے کے سبب اپنے پانچ ارکان کے مواخذے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مصری پارلیمنٹ نے پیرس میں منعقدہ منافقین کی کانفرنس میں شرکت کرنے کے سبب اپنے پانچ ارکان کے مواخذے کا نوٹیفیکیشن اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی کے پاس بھیجا ہے۔

گذشتہ روز مصر کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سعد الدین نے کہا تھا کہ مصر قومی اسمبلی کے بعض ارکان کو پیرس میں ہونے والی منافقین کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے دفتر نے انہیں اس کانفرنس میں شرکت اوربیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا تھا۔

سعد الدین نے کہا کہ اس کانفرنس میں مصر قومی اسمبلی کی کوئی قانوی نمائندگی نہیں ہے۔

منافقین کی سالانہ کانفرنس پیرس کے مضافات میں واقع ویلپنٹ علاقے میں منعقد ہوئی۔

اس نشست میں شریک ذرائع کے مطابق کانفرنس میں منافقین کے علاوہ امریکہ کے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے کانگریس ارکان، یورپی یونین کے نمائندے، سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے نمائندوں سمیت شام حکومت مخالف مسلح گروہوں کے نمائندگان شامل تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری