اتحاد بین المسلمین عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے


اتحاد بین المسلمین عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے

مشہد میں پاکستان کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کو اقوام عالم میں اتحاد پیدا کرنے کی کوششیں اور دشمنوں اور ان کے حامی ذرائع ابلاغ کے مذموم مقاصد کی روک تھام کرنی چاہئے۔

بین الاقوامی اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کے نویں اجلاس کے موقع پر خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایران کے مقدس شہر مشہد میں پاکستانی قونصل جنرل یاور عباس نے کہا کہ عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ دہشتگردی سے مقابلے میں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ مغربی میڈیا گمراہ کن ہے اور کسی موقعے پر بھی حقیقت کو بیان نہیں کرتا لہذا اسلامی میڈیا کو اس بارے میں آگاہ رہنا چاہئے۔

پاکستانی قونصل جنرل کا اس بیان کیساتھ کہ ایرانی ذرائع ابلاغ کی اس سلسلے میں کوششیں سچائی پر مبنی ہیں، کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کو بھی ایرانی میڈیا کی مانند اپنا کردار بخوبی انجام دینا چاہئے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت تلافی کے قابل نہیں ہے اور دشمن ہماری چھوٹی سی غلطی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے۔

یاور عباس نے اتحاد بین المسلمین کو دشمن کی ناکامی کا اہم ترین عنصر قرار دیا اور کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ اقوام عالم میں اتحاد پیدا کرنے کی کوششیں اور ان کے حامی ذرائع ابلاغ کے مذموم مقاصد کی روک تھام کرنی چاہئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری