ایران کی امن و سلامتی کو علاقائی یا بین الاقوامی سطح پر کوئی خطرہ لاحق نہیں


ایران کی امن و سلامتی کو علاقائی یا بین الاقوامی سطح پر کوئی خطرہ لاحق نہیں

قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو خطے یا خطے کے باہر کہیں سے بھی کوئی فوجی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ درحقیقت ہمارا اہم مسئلہ معیشت اور مناسب زندگی ہے جس میں ضرورت کے مطابق پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ایڈمرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران کی امن و سلامتی در اصل قومی حاکمیت، دینی اعتقاد اور خود مختار حکومت کی مرہون منت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر سے ایران پر نظریں جمائے بیٹھے ممالک بھی ایران کے اقتدار اور طاقت کی گواہی دیتے ہیں کیوںکہ ہمارے ملک میں امن و امان ہے اور ایک خاص سیاسی منشور رائج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملکی مسائل میں اہم مسئلہ اقتصاد کا ہے ہمیں خطے یا خطے سے باہر کہیں سے کسی فوجی یا جنگی خطرات لاحق نہیں ہیں ہماری سب سے بڑی مشکل معیشت ہے جس میں ہم ملکی ضرورت کے حساب سے ترقی کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر اقتصادی مشکلات حل ہو جائیں تو دوسری تمام مشکلات بھی قابل حل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ جب رہبر انقلاب بھی اس مسئلے پر اتنی تاکید کر رہے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ سب سے اہم مسئلہ معیشت کا ہے کیوںکہ اگر ہمارا دشمن اس بات کی طرف متوجہ ہو جائے کہ ہم اقتصادی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تو وہ ہمارا اس محاذ پر محاصرہ کرتے ہوئے ہمارے لئے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری