پاکستان؛ جنوبی ایشیا کا "5جی" سروس کا تجربہ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا


پاکستان؛ جنوبی ایشیا کا "5جی" سروس کا تجربہ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا

وزیر مملکیت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشا رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان "5جی" ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشا رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کے حکومت کو "5جی" کے تعارف کیلئے2021 تک تیاری شروع کرینی چاہیے اور پاکستان کے  تمام لوگ ایشیائی ممالک میں اس نئی ٹیکنالوجی کو اپنائیں گے،وزارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ "4جی" سپیکٹرم لائسنس 295 ملین ڈالر کے لئے فروخت کیا گیا تھا۔

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ملک میں براڈبینڈ کے صارفین کی تعداد 3.7 ملین سے 44 ملین تک بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کی جانب سے منعقدہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشہ رحمٰن کا کہا تھا کہ حکومت 2030 تک ہر گاؤں میں 100 صارفین کے لیے ایک موبائل ٹاور فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں جی ایس ایم اے ایوارڈ جیتا ہے اور موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستان جنوبی ایشیاء کا وہ پہلا ملک ہوگا جو تیز ترین انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کے لیے ففتھ جنریشن "5جی" سروسز کا تجربہ کرے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری